رائلی روسو اور سرفراز احمد کی سنچری پارٹنرشپ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیاب

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ PCB
Image caption تین وکٹوں کے نقصان کے بعد رائلی روسو اور کپتان سرفراز احمد نے 130رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے کوئٹہ کو فتح سے ہمکنار کرایا

دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے سیزن ٹو میں سنیچر کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔

رائلی روسو کو نصف سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔

لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف آسان فتح

سخت مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح

جہانگیر خان پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر

کپتان سرفراز احمد اور رائلی روسو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 130 رنز کی نا قابل شکست شراکت قائم کی۔

رائلی روسو نے 30 گیندوں پراور سرفراز احمد نے 37 گیندوں پر اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ گلیڈی ایٹرز کے پہلے میچ میں بھی روسو نے نصف سنچری بنائی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور سہیل خان کی بولنگ کے سامنے 30 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ سہیل خان نے پہلے احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد اسد شفیق کی بھی وکٹ حاصل کر لی۔

لیکن اس کے بعد سرفراز احمد اور رائلی روسو کی بیٹنگ کے سامنے کنگز کی بولنگ مکمل ناکام ہوگئی۔

اسے سے پہلے کراچی کنگز نے اپنی اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا کر ختم کی تھی۔ کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption کراچی کنگز نے اپنی اننگز 159 رنز پر ختم کی، بابر اعظم کی نصف سنچری

ٹائمل ملز اور تھسارا پریرا کی بولنگ کے سامنے کراچی کے جارحانہ مزاج بلے باز اہنے گر چلانے میں ناکام رہے اور زیادہ سکور کیے بغیر آؤٹ ہوتے چلے گئے۔

ملز نے دو جبکہ پریرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائٹیڈ کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کل اتوار کو لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا اور یہ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں