انڈیا نے بنگلہ دیش کو 208 رنز سے شکست دے دی

انڈین ٹیم تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption وراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گيا

حیدر آباد میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو 208 رنز سے شکست دے دی ہے۔

میچ کے چوتھے روز انڈیا نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 459 رنز کا ہدف دیا تھا اور کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے تین وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ میچ کا سکور کارڈ دیکھنے کے لیے کلک کریں

انڈیا کو فتح کے لیے سات وکٹیں درکار تھیں جو اس نے چائے کے وقفے سے قبل حاصل کر لیں۔

انڈیا کی جانب سے ایشون اور جڈیجہ نے چار چار جب کہ ایشانت شرما نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے سے قبل انڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 299 رنز کی سبقت حاصل کر لی تھی لیکن فالو آن کروانے کی بجائے انڈیا نے دوبارہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چار وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناکر اننگز کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ایشون نے سب سے کم اننگز میں 250 وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا

اس سے پہلے لنچ سے قبل بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 388 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

انڈیا کے بولر ایشون نے سب سے کم اننگز میں 250 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ انھوں نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ڈینس للی کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

للی نے 48 میچوں میں 250 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ ایشون نے یہ کارنامہ 45 میچوں میں سر انجام دیا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں