کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ

تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption بارش کے سبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

متحدہ عرب امارت کے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔

اس منسوخی کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے پہلے 16 اوورز میں 125 کا ہدف بدل کر نو اوورز میں 79 رنز کر دیا گیا لیکن اس کے بعد دوبارہ تبدیلی کی گئی اور اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے چھ اوورز میں 55 رنز چاہیئے تھے۔

لیکن جیسے ہی حسن علی اور وہاب ریاض نے زلمی کی طرف سے بولنگ کی تیاری شروع کی تو بارش نے دوبارہ تیزی پکڑ لی۔

اب سے کچھ دیر قبل تک پشاور زلمی کی ٹیم نے 16 اوورز کے بعد تین وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے تھے جس میں تمیم اقبال کی شاندرا نصف سنچری بھی شامل تھی۔

یاد رہے کہ بارش کی وجہ سے چار اوورز کا کھیل ضائع ہوا تھا۔

پشاور زلمی کی اننگز میں دوسری دفعہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا لیکن جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو صرف ایک گیند بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی اور تیسری دفعہ اننگز میں وقفہ لیا گیا۔

لگاتار تیسرے اوور میں پشاور زلمی کی تیسری وکٹ گر گئی جب آئن مورگن کو رائلی روسو نے اپنی پہلی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

کامران اکمل زلمی کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جن کو حسن خان نے شکار بنایا۔

محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ میں اپنا اب تک کا سب سے زیادہ سکور کیا لیکن وہ 16 رنز بنا کر محموداللہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چوتھے اوور کے کھیل کے دوران بارش شروع ہوگئی تھی جس کے بعد میچ کچھ دیر کے لیے وقفہ آگیا تھا۔

زلمی کی جانب سے تمیم اقبال آج کے میچ میں محمد حفیظ کے ساتھ اوپن کر رہے ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ذوالفقار بابر ٹیم میں واپس آئے اور پہلا اوور کرایا۔ دوسرے اینڈ سے بھی سپنر محمد نواز نے اوور کرایا۔

دونوں ٹیموں کے مابین اس سال کے ٹورنامنٹ میں یہ پہلی ملاقات ہے۔

'میچ ہو تو چہروں پر مسکراہٹیں پھیلتی ہیں'

’سپر لیگ نوجوان کرکٹروں کے لیے فائدہ مند‘

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں اب تک تین میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کر چکی ہیں لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر زلمی اس وقت پہلی پوزیشن پر جبکہ گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption تمیم اقبال کی نصف سنچری کی مدد سے پشاور زلمی کے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 125 رنز کا ہدف دیا ہے

پچلھے سال بھی انھی دونوں ٹیموں نے گروپ میچوں میں اپنی برتری قائم رکھی تھی۔

آج دن کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں