آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی، ’چیمپیئنز ٹرافی واحد ایونٹ جو پاکستان نے ابھی تک نہیں جیتا‘

تصویر کے کاپی رائٹ ICC

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کی خوبصورت ٹرافی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام آٹھ ممالک کے مختلف شہروں کا سفر کرے گی جن میں کراچی بھی شامل ہے۔

ٰ اس سال یکم سے 18 جون میں انگلینڈ میں منعقد ہورہی ہے جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

٭ کرکٹ کی تاریخ میں دھونی کی شمولیت یقینی کیوں ہے؟

٭ چیمپیئنز ٹرافی میں پاک انڈیا میچ ضرور ہو گا: نجم سیٹھی

آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منگل کے روز ہونے والی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کے علاوہ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی۔

نامہ نگار عبدالرشید شکور نے بتایا کہ ڈیو رچرڈسن نے امید ظاہر کی کہ چیمپئنز ٹرافی کے 50 اوورز والے مقابلوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

شاہد آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کا وہ واحد ایونٹ ہے جو پاکستان نے ابھی تک نہیں جیتا لیکن یہ واحد ایونٹ بھی ہے جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے رکھی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ ICC

شاہد آفریدی نے ٹرافی کے سفر کے ضمن میں کہا کہ اس سے تمام ممالک کے شائقین میں اس ٹورنامنٹ سے قریب ہونے کا احساس پیدا ہوگا اور نوجوان شائقین میں جوش وخروش پیدا ہوگا۔

ٹرافی کا سفر

  • ٹورنامنٹ کی ٹرافی دو سے پندرہ مارچ تک ممبئی بنگلور اور دہلی کا سفر کرے گی۔
  • اٹھارہ سے اکیس مارچ تک اس کی منزل ڈھاکہ ہوگی۔
  • بائیس سے پچیس مارچ تک وہ کولمبو میں رہے گی۔
  • اٹھائیس سے تیس مارچ تک اس کا پڑاؤ کراچی میں ہوگا۔
  • چار سے بارہ اپریل تک جوہانسبرگ ڈربن اور کیپ ٹاؤن اس کے میزبان ہوں گے۔
  • پندرہ سے اٹھارہ اپریل تک یہ آکلینڈ میں ہوگی ۔
  • انیس سے ستائیس اپریل تک ٹرافی کا سفر میلبرن اور سڈنی میں ہوگا ۔
  • دو مئی سے یہ برطانیہ کے سفر کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں