پونے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی بڑے مارجن سے فتح

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption انڈیا کے بلے باز ایک بار پھر آسٹریلوی بالر سٹیون جان اوکیف کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے

پونے میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 333 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔

441 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 107 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پونے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو انڈیا پر 298 رنز کی برتری

انڈیا کی جانب سے مرلی وجے اور لوکیش راہل نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں دس رنز بنائے۔

انڈیا کے بلے باز ایک بار پھر آسٹریلوی بالر سٹیون جان اوکیف کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

انڈیا کی شکست میں اہم کردار سٹیون جان اوکیف نے ادا کیا، انھوں نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔

سٹیون جان اوکیف نے دوسری اننگز میں صرف 34 رنز کے عوض انڈیا کے چھ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ نے دوسری اننگز میں 11 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

اوکیف کے علاوہ نتھین لیون نے دوسری اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کی پوری ٹیم انڈیا کے خلاف دوسری اننگز میں 285 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان سٹیون سمتھ اور مچل مارش نے 143 رنز چار کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ تیسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 56 رنز کا اضافہ کیا۔

آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ نے دوسری اننگز میں 11 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے چار، روندر جڈیجا نے تین اور امیش یادو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انڈیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم دوسرے دن کے آغاز میں ہی پہلی اننگز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اسی بارے میں