پولارڈ کی دھویں دار بیٹنگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption پولارڈ کی دھویں دار بیٹنگ کی مدد سے کراچی کنگز نے لاہور پانچ وکٹوں سے ہرا کر پی ایس ایل میں اپنی موجودگی برقرار رکھی

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو میں آج کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

آخری اوور میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے جو کہ کئیرون پولارڈ نے دو چھکوں کی مدد سے پورے کر لیے۔

انھوں نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر 55 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی جس میں ان کا حصہ بیس گیندوں پر 45 رنز تھا۔

روی بوپارا کے بعد شعیب ملک کراچی کنگز کے دوسرے رن آؤٹ ہونے والے بیٹسمین تھے جو 6 رنز بنا سکے۔

ایک رن کی کمی سے بابر اعظم اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور فخر زمان کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

53 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد کپتان کمار سنگاکارا سنیل نارائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس سے لاہور قلندرز کو دوسری کامیابی ملی۔ انھوں نے 20 رنز سکور کیے۔

جایاوردھنے تیسرے اوور کی آخری گیند پر 10 رنز بنا کر محمد رضوان کی عمدہ وکٹ کیپنگ کی بنا پر رن آٰؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم کے ساتھ نئے اوپننگ پارٹنر سری لنکا کے مہیلا جایاوردھنے ہیں۔

اس سے پہلے لاہور قلندرز نے 20 اوورز کے اختتام تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

گرانٹ ایلیٹ کے آؤٹ ہونے سے لاہور قلندرز کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا۔

سنیل نارائن نے تیز بلے بازی کی لیکن وہ نو گیندوں پر 16 رنز بنا کر شعیب ملک کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

اگلے ہی اوور میں لاہور قلندرز کو پانچویں وکٹ کا نقصان ہوا جب عمر اکمل بھی اسامہ میر کی گیند پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میککلم آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین تھے جو 31 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

سہیل خان نے لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی فخر زمان کو 19 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری میچ میں انھوں نے نصف سنچری بنائی تھی۔

محمد عامر نے کراچی کو پہلے ہی اوور میں کامیابی سے ہمکنار کرایا جب کیمرون ڈلپورٹ کیپر کمار سنگاکارا کے زبردست کیچ کی بدولت آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ٹورنامنٹ میں چار پوائنٹس کے ساتھ وہ آخری نمبر پر ہے اور اگر آج کے میچ میں بھی اسے شکست ہو جاتی ہے تو وہ پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے ہرا دیا

محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیرو، ایک رن سے جیت

دوسری جانب لاہور قلندرز فتح کے ساتھ اپنی کوالیفیکیشن یقینی بنانا چاہیں گے ورنہ ان کے کم رن ریٹ اگلے میچوں میں ان کے گلے پڑ سکتا ہے۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں مسلسل ناکامی کا سامنے کرنے والے کرس گیل کی جگہ مہیلا جیاوردھنے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اسی بارے میں