شعیب اختر کے دل کا ٹکڑا اور خوشیوں کی پوٹلی

شعیب اختر تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption سابق کرکٹر شعیب احتر اپنے بیٹے کے ہمراہ

پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے سنیچر کو سوشل میڈیا پر اپنے بچے کی تصاویر جاری کی ہیں۔

٭ریورس سوئنگ کون لوٹائے گا؟

شعیب کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں بچے کی ولادت نومبر 2016 میں ہوئی۔ اس کے بعد سے اب تک شعیب نے کبھی بھی سوشل میڈیا پر اپنے بچے کی تصاویر نہیں لگائی تھیں۔ لیکن گذشتہ جمعے کو پہلے انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ وہ ایک ایسے انسان کی تصویر شیئر کریں گے جو آج کل ان کی زندگی ہے۔ کوئی بتائے کہ وہ کون ہو گا؟

ان کے اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداحوں میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ کون ہے جو آج کل ان کی زندگی ہے اور آنے والی تصویر کا انتظار ہونے لگا۔ اگلے دن ہی شعیب اختر نے اپنے بیٹے کی تصویر لگائی اور لکھا کہ یہ ان کے دل کا ایک ٹکڑا ہے اور خوشیوں کی پوٹلی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption شعیب اختر کے ہاں بچے کی ولادت نومبر 2016 میں ہوئی

اپنی اگلی ٹویٹ میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں اسے 'سکس سائن' یعنی چھ کا نشان سکھا رہا تھا لیکن مجھے لگا کہ میرے چیمپئن کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ 'کیا کسی نے کہا ہے کہ یہ بولر کی جینز ہیں؟'

ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے اس نے ایک تیز کیچ پکڑنے کے لیے چھلانگ لگائی ہے لیکن اپنے والد کے برعکس اس نے بڑے عمدہ طریقے سے یہ کیچ پکڑ لیا ہے۔ کسی ریفرل کی ضرورت نہیں۔

اسی بارے میں