رانچی ٹیسٹ: پجارا کی ڈبل سنچری، انڈیا کی برتری 153 رنز

پجارا تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption بچارا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 11ویں ٹیسٹ سینچری سکور کی جو کہ آسٹریلیا کے خلاف یہ ان کی دوسری ڈبل سنچری ہے

آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چار کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم انڈیا نے چتیشور پجارا کی ڈبل سنچری اور وکٹ کیپر بیٹسمین ردھیمان ساہا کی سنچری کی بدولت نو وکٹوں پر 609 رنز پر اپنی اننگز کے خاتمے کا اعلان کیا۔

انڈیا نے رانچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں 153 رنز کی اہم سبقت حاصل کر لی ہے کیونکہ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 23 رنز پر دو وکٹیں گنوا دی تھیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انڈیا کی جانب سے پجارا نے 202 رنز بنائے جبکہ ساہا 117 اور جاڈیجا 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

چوتھے روز کھیل کے اختتام سے قبل آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں اوپنر ڈیوڈ وارنر اور نائٹ واچ مین نیتھن لیون دونوں کو روینڈر جڈیجا نے بولڈ کر دیا۔ آسٹریلیا کو اس میچ کو بچانے کے لیے پانچویں دن محتاط بیٹنگ کرنا ہوگی اور وکٹ نے شام کو جس طرح سے ٹرن کرنا شروع کیا ہے ایسے میں مہمان ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے چار، اوکیف نے تین جبکہ ہیزل ووڈ اور لیون ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم 451 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات کپتان سمتھ نے 176 اور گلین میکسویل کی پہلی سنچری تھی۔

رانچی ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں زخمی ہونے والے بولر مچل سٹارک کی جگہ بیٹ کمنز کو شامل کیا گیا ہے جو پانچ سال کے وقفے کے بعد اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کلھیل رہے جبکہ انڈیا کی ٹیم میں اوپنر وجے مرلی کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

پونے میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 333 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ بنگلور ٹیسٹ میں انڈیا نے 75 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں