کراچی میں چیمپیئنز ٹرافی کی تقریبِ رونمائی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption شاہد آفریدی فروری میں دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں ٹرافی کے ہمراہ

چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں کراچی کے ایدھی ہوم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ایدھی ہوم میں موجود بچوں نے ٹرافی کو دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کا وہ واحد ٹورنامنٹ ہے جس کے فائنل میں پاکستان آج تک نہیں پہنچا۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے مرحوم عبدالستار ایدھی کو زبردست خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

بعد ازاں یہ ٹرافی کراچی یونیورسٹی لے جائی گئی جہاں سابق کپتان یونس خان بھی شریک ہوئے جس کے بعد یہ ٹرافی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم لے جائی گئی۔

یاد رہے کہ اس ٹرافی کا ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والے ممالک کے سفر کا آغاز رواں سال کیا گیا تھا اور یہ ٹرافی ممبئی، بنگلور، دہلی، ڈھاکا اور کولمبو کا سفر کرتی ہوئی کراچی پہنچی ہے جہاں سے یہ اب جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میلہ یکم سے 18 جون تک انگلینڈ اور ویلز میں سجے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی چوٹی کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اسی بارے میں