رونالڈو کے مجسمے پر سوشل میڈیا کی حیرانی

رونالڈو تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption رونالڈو کے آبادئی شہر فنچال میں ان سے منسوب ایک عجائب گھر بھی موجود ہے

پرتگال کے جزیرے مادیرا میں نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے کی پردہ کشائی کے بعد شائقین فٹبال اس کی مشابہت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مجسمہ رونالڈو کے بجائے جمہوریہ آئرلینڈ ‌کے سابق کپتان نیال کوئن جیسا دکھائی دیتا ہے۔

اس مجسمے کی پردہ کشائی جزیرے کے ہوائی اڈے کو رونالڈو کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب کے دوران کی گئی۔

Image caption آئرلینڈ ‌کے سابق کپتان نیال کوئن

یہ مجسمہ ہوائی اڈے میں ٹرمینل کے داخلی راستے کے باہر نصب کیا گیا ہے اور اس تقریب میں شرکت کے لیے پرتگال کے صدر اور وزیراعظم خصوصی طور پر آئے تھے۔

صدر روبیلو ڈی سوسا کا کہنا تھا کہ رونالڈو 'مادیرا اور پرتگال کی نمائندگی دنیا بھر میں کسی اور فرد سے زیادہ کرتے ہیں۔'

32 سالہ رونالڈو کا تعلق مادیرا سے ہے اور یہاں انھیں ایک ہیرو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ رونالڈو کے آبادئی شہر فنچال میں ان سے منسوب ایک عجائب گھر بھی موجود ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Mrdanwalker

انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'پرمسرت اور قابل فخر بات ہے کہ مادیرا ہوائی اڈہ کو میرا نام دیا گیا ہے۔'

خیال رہے کہ رونالڈو پہلے فٹبال کھلاڑی نہیں ہیں جن کا نام پر کوئی ہوائی اڈہ ہے۔ سنہ 2006 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی جارج بیسٹ کے انتقال کے بعد بیلفاسٹ ہوائی اڈہ ان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption تقریب میں شرکت کے لیے پرتگال کے صدر اور وزیراعظم خصوصی طور پر آئے تھے

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں