گیانا: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف شاندار فتح

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اس سے قبل کھیلی گئی چار ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پاکستان نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی

گیانا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں وییسٹ انڈیز نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

میزبان ٹیم نے 309 کا بڑا ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پہلے ایک روزہ میچ کی تصاویر

ویسٹ انڈیز کی فتح میں جیسن محمد نے اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے دیگر بلے بازوں میں کیرن پاول نے 61 اور ایون لیوس نے 47 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاداب خان نے دو، دو جب کہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاداب خان نے دو، دو جب کہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے۔

پاکستان کے نمایاں بلے بازوں میں محمد حفیظ نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 88 جب کہ احمد شہزاد نے چھ چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نرس نے چار اور ہولڈر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مہمان ٹیم کے بلے باز جیسن محمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے جیسن محمد کا کہنا تھا ’ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپس آنا اچھا ہے۔ میں نے سنہ 2011 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ کوئی بھی جیت اہم ہوتی ہے تاہم 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنا بہت زبردست ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں