آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پیٹ کمنز کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں شامل کر لیا

پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور ہیزل وڈ
Image caption پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور ہیزل وڈ سنہ 2015 میں کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں رواں برس یکم جون سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو اپنے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

23 سالہ پیٹ کمنز کو فاسٹ بولرز مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور جیمز پیٹنسن کے ساتھ آسٹریلوی سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے میں شامل ہے جہاں اس کے ہمراہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کوریج 34 کیمروں سے

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا اس حوالے سے کہنا ہے 'ہمارے مخالفین کو ہمارے سکواڈ سے خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ ایک سنجیدہ اور برق رفتار بولروں کا بیڑا ہے۔'

ان کا مذید کہنا تھا 'پیٹ کمنز آسٹریلوی اٹیک میں تیزی، غصہ، کنٹرول اور اس کے درمیان کچھ بھی لا سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک نسل کے بعد کے سب سے بڑا بولر ہیں۔'

بریٹ لی نے کہا کہ ہیزل وڈ لگاتار گڈ لینتھ پر بولنگ کر سکتے ہیں جب کہ مچل سٹارک شارٹ گڈ لینتھ کے ساتھ یارکر کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیٹ کمنز 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کے قابل ہیں۔

آسٹریلیا سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: سٹیون سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، ایرون فنچ، جان ہیسٹنگز، ہیزل وڈ، ٹریوس ہیڈ، موئزس اینریکے، کرس لیون، گلین میکسویل، جیمز پیٹنسن، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا

اسی بارے میں