آئی پی ایل میں سنیل نارائن کا نیا انداز

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سنیل نارائن اپنی بولنگ کے لیے مشہور ہیں

کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی شخص سے سنیل نارائن کے بارے میں اگر پوچھا جائے تو بغیر کسی تاخیر کے ان کی بولنگ کے قصیدے پڑھنے لگے گا۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے سنیل نارائن نے جمعے کی رات انڈین پریمیئر لیگ میں کچھ ایسا کر دکھایا کہ شاید لوگوں کو ان کے بارے میں اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

بین سٹوکس آئی پی ایل کے سب سے مہنگے غیرملکی کھلاڑی

'آئی پی ایل کی کمائی سے خاندان کا قرض اتاریں گے'

آئی پی ایل کے دسویں سیزن کا افتتاح آج

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں گجرات لائنز کے خلاف نارائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

سنیل نارائن کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انھوں نے یہ تمام رنز باؤنڈری سے حاصل کیے۔

واضح رہے کہ سنیل نرین آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے اوپننگ کر رہے ہیں۔

بطور اوپنر سنیل نارائن کی یہ پہلی اننگز نہیں ہے۔ انھوں نے اس سے قبل پنجاب کی ٹیم کے خلاف بھی صرف 18 گیندوں میں 37 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں