ٹیم کی درخواست پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیار ہوں: یونس خان

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کو ضرورت پڑنے اور درخواست کرنے کی صورت میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کو تیار ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئےیونس خان نے کہا 'میں مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ریٹائر ہونے کا بہتر وقت وہی ہے جب لوگ آپ کو مزید کھیلتا دیکھنا چاہتے ہوں نہ کہ وہ سمجھ رہے ہوں کہ آپ کو جانا چاہیے۔'

مصباح کے بعد یونس خان کا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہ ایک اچھا وقت ہے۔

یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے روانگی سے قبل کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر غور کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یونس خان نے کہا 'ہاں میں اس پر غور کروں گا اور یہ سب میری ٹیم کی ضرورت پر انحصار کرتا ہے۔ اگر وہ مجھے درخواست کرتے ہیں یا عوام مجھ سے یہ چاہے تو کیوں نہیں لیکن یہ میری ٹیم پر ہی منحصر ہے۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں