کنگسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کی سات وکٹوں سے فتح، سیریز میں برتری

یاسر تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چھ وکٹیں حاصل کیں

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 32 رنز کا ہدف دیا تاہم اس ہدف تک پہنچنے میں بھی پاکستان کی تین وکٹیں کر گئیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

کنگسٹن ٹیسٹ پاکستان کے نام، تصاویر

کنگسٹن ٹیسٹ: یاسر شاہ کا جادو چل گیا، ویسٹ انڈین بیٹنگ مشکلات کا شکار

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اظہر علی ایک، احمد شہزاد اور یونس خان چھ، چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم مصباح الحق اور بابر اعظم نے بغیر کسی اضافی نقصان مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

دوسری اننگز میں چھ اور پہلی اننگز میں دو وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 152 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اس نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 32 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اظہر علی ایک بار پھر ناکام رہے

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین بلے باز پاکستان بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ کیئرن پوویل کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین نمایاں سکور کرنے میں ناکام رہا۔

کیئرن پوویل نے 49 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں بریتھ ویٹ 14، ہیٹمائر 20، ہوپ چھ، بشو 18 اور ہولڈر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چھ ، محمد عباس نے دو جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں