بارباڈوس ٹیسٹ، دوسرے دن کا کھیل مکمل

پاکستان تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پاکستانی اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کت شراکت کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بارباڈوس میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 172 رنز بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل دوسرے دن کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اوپنر اظہر علی اس وقت 81 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں اور ان کے ساتھ کپتان مصباح الحق 7 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستانی اوپنرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کت شراکت کی۔

پاکستان کے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جنہوں نے 70 رنز بنائے۔

اس کے بعد بابر اعظم اور یونس خان جلد ہی آوٹ ہوگیے اور دونوں کوئی شکور نہ کر سکے۔

پاکستان کی جانب سے اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

بریج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز کے چھ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

کیا مصباح 65 سالہ ریکارڈ توڑ پائیں گے؟

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

گذشتہ روز دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے تھے۔ راسٹن چیز اپنی سنچری مکمل کر چکے تھے اور دوسرے اینڈ پر ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر ان کا ساتھ دے رہے تھے جنھوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی تھی۔

پاکستان کے نوجوان سپنر شاداب خان نے شین ڈورچ کو آؤٹ کر کے اپنے کریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔ محمد عامر نے تین وکٹ لیے جبکہ یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے دن ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پاکستانی بالر محمد عباس نے 56 چار وکٹیں حاصل کیں

پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو ان کے کریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا۔

شاداب خان کو ٹیسٹ کیپ ٹیم کے سینیئر کھلاڑی یونس خان نے دی جنھوں نے پچھلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دس ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ ٹیسٹ سیریز پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کیرئیر کی آخری سیریز ہے۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور اگر پاکستان اس میچ میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو تاریخ میں پہلی دفعہ وہ ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں فتح یاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں