بارباڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی برتری 183 رنز، ایک وکٹ باقی

یاسر شاہ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے

بارباڈوس میں کھیلے جانے والےدوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 264 رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

بدھ کو جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر 183 رنز کی برتری حاصل ہو چکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چھ، محمد عباس نے دو جبکہ محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

کیا مصباح 65 سالہ ریکارڈ توڑ پائیں گے؟

میزبان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھویٹ اور شیمرون ہیٹمائر نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 40 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ کے سکور سے کیا تھا۔

چوتھے دن کھیل کا آغاز ہوا تو محمد عامر نے پاکستان کو جلد ہی دوسری کامیابی دلوائی جب انھوں نے شیمرون کو 22 رنز کے انفرادی سکور پر بولڈ کر دیا۔

97 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کو تیسری کامیابی اس وقت ملی جب یاسر شاہ کی گیند پر بریتھویٹ 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

پاکستان کو چوتھی کامیابی یاسر شاہ نے ہی دلوائی جب چیز 23 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد شائے ہوپ اور وشال سنگھ نے 80 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد یاسر شاہ نے ہی 235 کے مجموعی سکور پر ہوپ کو بھی 90 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی وشال سنگھ تھے جو اسی سکور پر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

ایک رن کے اضافے کے بعد 236 کے مجموعی سکور پر جیسن ہولڈر کو یاسر شاہ نے آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کو آٹھویں کامیابی شین ڈوروچ کی شکل میں ملی جو کہ 252 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے دن کی آخری وکٹ الزاری جوزف کی تھی جو سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں