رونالڈو کے انسٹا گرام پر دس کروڑ فالوورز

Cristiano Ronaldo تصویر کے کاپی رائٹ Cristiano Ronaldo
Image caption ان کا اکاؤنٹ چھٹا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکاؤنٹ ہے

کرسچیانو رونالڈو پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں جن کے انسٹا گرام پر 10 کروڑ فالوورز ہیں۔

انھوں نے حال ہی میں اپنے کریئر کی 47ویں ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد انھوں نے سوشل میڈیا پر یہ نیا سنگِ میل عبور کیا۔

پرتگال کے فٹ بالر جن کے مردوں میں سب سے زیادہ انسٹا گرام مداح ہیں وہیں ان کا اکاؤنٹ چھٹا سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکاؤنٹ ہے۔

فیفا ایوارڈز: بہترین کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو

فٹبال لیکس: ’رونالڈو نے لاکھوں ڈالر ٹیکس بچایا‘

رونالڈو سے پہلے بیؤنسے، ٹیلر سوئفٹ، آریانا گرینڈ اور سلینا گومز اور خود انسٹا گرام کے اکاؤنٹ کا نمبر ہے۔

وہ کسی بھی کرڈیشیئن، جینر، جسٹس بیبر اور راک سے بھی زیادہ مقبول ہیں۔

سوشل میڈیا پر رونالڈو کے قریب ترین حریف نیمار ہیں جن کے سات کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Ronaldo

میسی کہ فالوورز کی تعداد سات کروڑ دس لاکھ جبکہ ڈیوڈ بیکھم کے تین کروڑ 60 لاکھ اور جیمز راڈریگز کے تین کروڑ فالوورز ہیں۔

رونالڈو اپنے انسٹا گرام پر اپنی دورانِ تربیت، ماڈلنگ، اور تقریبات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں جبکہ کبھی کبھار تیراکی کرتے ہوئے یا جانگییے میں بھی تصاویر پوسٹ کیں تاہم ان کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر مقبول ترین تصاویر میں شامل ہیں۔

ان کی اپنی گاڑیوں کی تصاویر بھی کافی مقبول ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں