چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انڈیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

انڈیا تصویر کے کاپی رائٹ ICC

انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یکم جون سے انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں شرکت کے لیے انڈین سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم کی قیادت وراٹ کوہلی کو سونپی گئی ہے اور انڈیا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنے اس اعزاز کا دفاع کرے گی جو اس نے چار سال قبل انگلینڈ کو ہرا کر حاصل کیا تھا۔

انڈیا کا چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ

کرکٹ کے بہانے بھارتی بورڈ کی ’بلیک میلنگ‘

انڈین سکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور آف سپنر روی چندر ایشون، فاسٹ بولر محمد شامی اور بلے باز روہت شرما صحتیابی کے بعد سکواڈ کا حصہ بنا لیے گئے ہیں۔

سابق کپتان مہندر دھونی اور جارحانہ بلے باز یوراج سنگھ بھی اس سکواڈ میں شامل ہیں۔ .

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹورنامنٹ یکم جون سے 18 جون تک کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ انڈیا اور آئی سی سی کے درمیان مالی تنازعے کے بعد خدشہ تھا کہ انڈین ٹیم شاید اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرے اور نام جمع کرانے کے آخری تاریخ 25 اپریل تک انڈین ٹیم کے اعلان نہ ہونے کے بعد اس خیال کو مزید تقویت ملی تھی۔

انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اتوار کو دہلی میں ایک اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

انڈین سکواڈ میں چھ بلے باز، چار آل راؤنڈر اور پانچ بولر شامل ہیں۔

وراٹ کوہلی کپتان، بیٹسمین
روہت شرما بیٹسمین
شیکھر دھون بیٹسمین
منیش پانڈے بیٹسمین
اجنکیا رہانے بیٹسمین
مہندر سنگھ دھونی وکٹ کیپر
یوراج سنگھ آل راؤنڈر
روی چندر ایشون آل راؤنڈر
روندرا جڈیجا آل راؤنڈر
کیدھار یادیو آل راؤنڈر
محمد شامی بولر
جسپریت بھمرا بولر
ہارڈک پانڈیا بولر
بھونیشور کمار بولر
امیش یادیو بولر

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں