دنیا کا پہلا ایئرکنڈیشنڈ سٹیڈیم

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کا پہلا سٹیڈیم خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تیار ہو گیا ہے۔

خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے باضابطہ طور پر امیر کپ کے فائنل سے قبل اس سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔

خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

امیر کپ کا فائنل الریان اور السعد کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسعد نے الریان کو شکست دے کر کپ جیتا۔ اس میچ کو 40 ہزار شائقین نے دیکھا۔

خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ سٹیڈیم 1976 میں گلف کپ کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس سٹیڈیم کو 2006 میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں بھی استعمال کیا گیا۔

خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

اس سٹیڈیم کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔ اس سٹیڈیم میں درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس سے گراؤنڈ کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور سٹینڈ کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جائے گا۔

یہ سٹیڈیم فیفا ورلڈ کپ منعقد کرنے والا پہلا سٹیڈیم ہو گا جس کو روشن کرنے کے لیے لیڈ لائٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 نومبر 21 سے دسمبر 18 تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات