آرسنل نے ایف اے کپ میں تاریخ رقم کر دی

سانچیز تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

آرسنل نے چیلسی کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر 13 ویں بار ایف اے کپ فائنل جیتنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

آرسنل کے ایلیکسی سانچیز نے میچ کے چوتھے ہی منٹ میں اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی۔

لیکن سنہ 2010 کی طرح ڈیئگو کوسٹا نے چیلسی کی جانب سے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

آرسنل پہلے ہاف میں چیلسی کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار اور جارحانہ انداز میں کھیل پیش کرتی رہی لیکن ان کے لیے تشویش کی بات صرف یہ تھی یہ وہ اپنی سبقت میں اضافہ نہیں کر پا رہی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

آرسنل کے ریمسے نے سنہ 2014 کی طرح ایک بار پھر گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ٹیم کے مینیجر وینجر نے اپنی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر کہنا تھا ’ہم نے پہلے منٹ سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ہماری ٹیم جیت کی دعویدار ہے اور آج ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل سے اسے سچ ثابت کر دکھایا۔'

خیال رہے کہ وینجر کو حال ہی میں آرسنل کی خراب کارکردگی کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ گذشتہ 20 سال میں پہلی بار ان کی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں