چیمپیئنز ٹرافی:انگلینڈ کی نیوزی لینڈ پر87 رنز سے فتح

فلینکٹ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption انگلینڈ کی جانب سے لیئم پلنکٹ چار وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی ہے۔

اس فتح کے نتیجے میں انگلینڈ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

برمنگھم: میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ

چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 310 رنز بنائے جبکہ جواب میں نیوزی لینڈ کی ساری ٹیم 44.3 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز میں سب سے کامیاب بلے باز کین ولیمسن رہے جو 87 رنز بنا کر وڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیئم پلنکٹ چار وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بٹلر نے 48 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

انگلینڈ کی جانب سے بٹلر 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روٹ 64، ہیلز 56 اور سٹوکس 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے اینڈرسن اور ملنے نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں زخمی کرس ووکس کی جگہ عادل رشید کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنھوں نے دو وکٹیں لیں۔

یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا۔

انگلینڈ نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ اور آآسٹریلیا کے کا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں