چیمپیئنز ٹرافی: سری لنکا نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption گناتھلکا نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا

انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں گروپ بی سے سری لنکا نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اوول میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے 322 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کپتان میتھیوز 52 اور گنارتنے 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہورہے اور انھوں نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

یہ سری لنکا کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف ہے جو اس سے کامیابی سے حاصل کیا ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انڈیا بمقابلہ سری لنکا (تصاویر)

مین آف دی میچ کا اعزاز کوسل مینڈس نے نام رہا۔

322 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اوپنر نیشروشان ڈک وکویلا سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوسل مینڈس اور گناتھلکا دونوں نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کی اور 158 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد گناتھلکا 76 کے انفرادی سکور پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ مینڈس بھی 89 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

کوسل پریرا 41 کے انفرادی سکور پر ٹانگ میں تکلیف کے باعث اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انڈیا کے اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون نے اپنی ٹیم کو شاندار ابتدا دی اور 138 رنز کی شراکت قائم کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption گناتھلکا 76 کے انفرادی سکور پر جبکہ مینڈس 89 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے

آوٹ ہونے والے کھلاڑی پہلے اوپنر روہت شرما تھے جنھوں نے اپنی بہترین فارم جاری رکھتے ہوئے 78 رنز بنائے۔

تاہم اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی صفر کے سکور پر آوٹ ہوگئے۔ وہ پردیپ کی گیند پر کیپر ڈک ویلا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

یوراج سنگھ آج بڑا سکور بنانے میں ناکام رہے۔ وہ 17 گیندوں پر سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

انڈیا کے کامیاب ترین بلے باز اوپنر شیکھر دھون رہے جنھوں نے 128 گیندوں پر 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دھون کے آوٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی پانڈیا بھی نو کے سکور پر آوٹ ہوگئے۔

انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے زبردست بیٹنگ کی اور 63 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption انڈیا کے کامیاب ترین بلے باز اوپنر شیکھر دھون رہے جنھوں نے 128 گیندوں پر 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں