رونالڈو کو کیوں کسی کا خوف نہیں؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption رونالڈو پر سنہ 2011 سے 2014 کے دوران 16 ملین یوروز کی ٹیکس چوری کا الزام ہے

سپین کے پراسیکیوٹرز نے ریال میڈرڈ کلب کی جانب سے کھیلنے والے پرتگال کے فٹ بال کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو پر لاکھوں یوروز کی ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا ہے۔

میڈرڈ میں پراسیکیوٹرز کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے رونالڈو کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

رونالڈو کے انسٹا گرام پر دس کروڑ فالوورز

فیفا ایوارڈز: بہترین کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو

فٹبال لیکس: 'رونالڈو نے لاکھوں ڈالر ٹیکس بچایا'

رونالڈو پر سنہ 2011 سے 2014 کے دوران 16 ملین یوروز کی ٹیکس چوری کا الزام ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption رونالڈو سپورٹس کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں

سپورٹس کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں کی فہرست میں شامل رونالڈو ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کی وجہ سے پریشان نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ دسبمر میں لیک ہونے والے خفیہ دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ رونالڈو نے مبینہ طور پر آف شور اکاؤنٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔ کرسچیانو رونالڈو نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

جب اس تحقیق سے متعلق رونالڈو سے پوچھا گیا تو انھوں نے مقامی ادارے ریڈیو ٹیلی ویژن پرتوگیزا سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کو کہا کہ 'جس کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہوتا اسے کسی کا خوف نہیں ہوتا۔‘

اسی بارے میں