’ویراٹ کوہلی ایک زبردست کھلاڑی ہیں‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لندن کے میئر صادق خان انڈین کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کیوں کر رہے ہیں؟

لندن کے میئر صادق خان خوش ہیں کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلے لندن میں کامیابی سے منعقد ہوئے۔ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لندن کھیلوں کی دنیا کا بھی دارالحکومت ہے۔

نامہ نگار عادل شاہ زیب نے پوچھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں آپ نے انڈیا اور پاکستان میں سے کس ٹیم کو سپورٹ کیا؟ تو انھوں نے مسکرا کر کہا ’دیکھیں میں تو ساری زبردست ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہوں۔‘

صادق خان نے انڈیا اور پاکستان دونوں ٹیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد جو انٹرویو دیا وہ بہترین انٹرویو تھا، وہ ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔‘