میسی 2021 تک بارسلونا کے ہوگئے

تصویر کے کاپی رائٹ Google
Image caption انھوں نے 2004 میں بارسلونا کی طرف سے کھیلنا شروع کیا

معروف فٹبالر لائنل میسی نے بارسلونا کے ساتھ اپنے معاہدے میں 2021 تک توسیع پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تیس سالہ میسی نے جب بارسلونا کی طرف سے کھیلنا شروع کیا تو ان کی عمر صرف 13 سال تھی۔ ان کی شرط یہ تھی کہ بارسلونا کلب ان میں گروتھ ہارمون کی قلت کا علاج کرائے گا۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سٹرائیکر نے اب تک583 میچ کھیل کر 507 گول کیے ہیں۔ انھوں نے 2004 میں بارسلونا کی طرف سے کھیلنا شروع کیا۔

بہت سے ماہرین انھیں اس صدی کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں تاہم کچھ فٹبال پنڈت یہ اعزاز ان کے حریف کرسچیانو رونالڈو کو دیتے ہیں۔

وہ اس وقت شادی کے بعد ہنی مون منانے گئے ہوئے ہیں اور واپس پر معاہدے پر دستخط کریں گے۔

یاد رہے کہ فٹ بال سپر سٹار لیونل میسی اپنی بچپن کی گرل فرینڈ کے ساتھ گزشتہ ہفتے ارجنٹینا میں اپنے آبائی شہر روزاریو میں شادی کی۔

ارجنٹینا کے ایک مقامی اخبار نے اس شادی کو 'صدی کی بہترین شادی' قرار دیا تھا۔