تنخواہوں پر تنازع، مذاکرات ناکام، آسٹریلوی اے ٹیم کا دورہ منسوخ

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار تنخواہ کے تنازعے پر اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی 'اے' ٹیم نے جمعے کو جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم یہ دورہ آسٹریلیا کی نگران باڈی، کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔

200 سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز 'بے روزگار' ہوگئے

خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کھلاڑیوں کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے سے ایک شق کو ختم کرنا چاہتی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان معاہدے کی ایک شق کھلاڑیوں کو ان کی آمدن کی ضمانت فراہم کرتی تھی۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا غیر منصفانہ ہے۔

کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان اس تنازعے سے 200 سے زائد کرکٹرز متاثر ہوئے ہیں۔

اگر یہ تنازع ختم نہ ہوا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان نومبر میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں