مانچیسٹر یونانیٹڈ لوکاکو کے لیے 75 ملین پاؤنڈ دے گا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption یاد رہے کہ لوکاکو کو حاصل کرنے سے مانچیسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائکر وین رونی کو ایورٹن کو بیچنے کے حوالے سے مذاکرات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

فٹبال کلب مانچیسٹر یونائیٹڈ نے کلب ایورٹن کے سٹرائیکر رومیلو لوکاکو کو تقریباً 75 ملین پاؤنڈ کے عوض حاصل کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر رومیلو لوکاکو نے گذشتہ سیزن میں 25 گول کیے تھے۔

ادھر مانچیسٹر یونائیٹڈ نے تمام موسمِ گرما رومیلو لوکاکو کو حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی اور اب وہ ریال میڈرڈ کے الوارو موراٹا کو خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ لوکاکو کو حاصل کرنے سے مانچیسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائیکر وین رونی کو ایورٹن کو بیچنے کے حوالے سے مذاکرات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ہوزے مورینو کے کلب مانچیسٹر یونائیٹڈ کو امید ہے کہ سیزن کے آغاز سے قبل کیے جانے والے امریکہ کے دورے کے لیے رومیلو لوکاکو ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ یہ دورہ اتوار کو شروع ہونا ہے۔

گذشتہ سیزن کے اختتام سے قبل ہوزے مورینو نے مانچیسٹر یونائیٹڈ کے نائب چیئرمین ایڈ وڈورڈ کو ایک فہرست دی تھی جس میں رومیلو لوکاکو کا نام بھی شامل تھا۔

مانچیسٹر یونائیٹڈ کے اعلان سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ لوکاکو اپنے سابق کلب چیلسی چلے جائیں گے۔

2014 میں جب ہوزے مورینو چیلسی کے مینیجر تھے تو انھوں نے 28 ملین پاؤنڈ میں لوکاکو کو ایورٹن بھیج دیا تھا۔

لوکاکو کے مینیجر مینو ریالو ہیں جو کہ کھلاڑیوں پال پوگبا، زلاتان ابراہیمووچ، اور ہنریکے مکٹاریاں کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو اس سال مانچیسٹر یونائٹڈ نے خریدا ہے۔

اسی بارے میں