انگلینڈ کے 458 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے نصف ٹیم کے نقصان پر 214 رنز بنائے

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کے 458 رنز کے جواب میں کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایلگر نے 54، جب کہ باؤما اور ڈی بروئن نے 48، 48 رنز سکور کیے۔ انگلینڈ کے معین علی اور سٹیورٹ براڈ نے دو دو، جب کہ جیمز اینڈرسن نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

٭ تفصیلی سکور کارڈ کے لیے کلک کریں

اس وقت کریز پر باؤما اور ربادا موجود ہیں اور جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کا خسارہ پورا کرنے کے لیے اب بھی 244 رنز کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل جمعے کو کھیل کے دوسرے دن میزبان انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کی نمایاں بات انگلینڈ کے نئے کپتان جو روٹ کی شاندار بیٹنگ تھی۔

کپتان جو روٹ اور معین علی نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں اہم 177 رنز سکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔

جو روٹ 190، معین علی 87، بین سٹوکس 56 اور سٹوارٹ براڈ 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل نے چار جبکہ فلینڈر اور ربادہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کا اختتام جب ہوا تو انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے تھے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جو روٹ اور معین علی کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 184 اور 61 رنز بنائے تھے۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کی کپتانی جو روٹ کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں