نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف آٹھ وکٹوں سے جیت، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption صوفی ڈیوین نے جارحانہ بیٹنگ کر کے صرف 41 گیندوں پر 93 رنز بنائے

انگلینڈ میں جاری خواتین کے کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں میں ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ پر کھیلنے جانے والی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

اس شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

’لڑکوں کے ساتھ ہی پریکٹس کرنا پڑتی تھی‘

پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں 95 رنز سے شکست

145 رنز کی تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی لیکن اس کے بعد سٹیٹرویٹ اور تیسری نمبر پر آنے والی صوفی ڈیوین نے پاکستانی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے اور صرف 15 اوورز میں نو اعشاریہ آٹھ کی اوسط سے کھیل کر ہدف پورا کر دیا۔

ڈیوین نے شاندار بیٹنگ کی اور 31 گیندوں پر 93 رنز بنائے۔

اس سے پہلے پاکستان کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اووپنگ بلے بازی کرنے والی عائشہ ظفر اور ناہیدہ خان نے 35 رنز کی شراکت جوڑی۔

قدرے بہتر شروعات سے ایسا لگا کہ پاکستان کی ٹیم اس دفعہ اچھی بیٹنگ کر سکے گی لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے اس آغاز کا فائدہ نہ اٹھایا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption پاکستان کی کپتان ثناء میر نے 50 رنز بنائے

کپتان ثنا میر نے ایک دفعہ پھر شاندار بیٹنگ کی اور نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئیں لیکن دوسری جانب سے کوئی اور کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکیں اور پوری ٹیم 47ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینا روو نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ تاہوو، کیسپیرک اور کیر نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اس سے پہلے پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں اس کو شکست نصیب ہوئی ہے۔

آج کے دن کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم انڈیا کے مدمقابل ہے جہاں انھوں نے انڈیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا ہے۔میچ جیتنے کی صورت میں انڈیا کی یہ مسلسل پانچویں فتح ہوگی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں