زمبابوے نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل سیریز تین دو سے جیت لی۔

مہمان ٹیم نے 204 رنز کا مطلوبہ ہدف 39 ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

زمبابوے کی جانب سے ہملٹن مسکذادہ اور سولومون مائیر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 92 رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

مہمان ٹیم کی جانب سے ہملٹن مسکذادہ نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 اور سولومون مائیر نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے اکیلا دننجیا نے چار اور لستھ ملنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے اسیلا گونارتنے نے چار چوکوں کی مدد سے 59 اور دنشکا گناتھیلا نے پانچ چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے تین اور گریمی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سکندر رضا کو میچ کا بہترین اور ہملٹن مسکذادہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ زمبابوے کی سنہ 2009 کے بعد ملک سے باہر ون ڈے سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوانات