روی شاستری انڈیا کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

روی شاستری تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

انڈین بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان روی شاستری کو ہیڈ کوچ اور ظہیر خان کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

روی شاستری کو ورلڈکپ 2019 تک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق روی شاستری اور ظہیر خان کی تقرری دو برس کے لیے کی گئی ہے۔

'ابھی کوہلی کا وقت ہے، انہیں انجوائے کرنے دیں'

کمبلے مستعفی،'کوہلی اور میری شراکت نہیں چل سکتی'

وراٹ کوہلی کی کوچ انیل کمبلے سے'ناراضی' حقیقت ہے یا فسانہ؟

بی سی سی آئی کے عبوری صدر سی کے کھنہ نے پی ٹی آئی کو بتایا 'ہم نے کرکٹ ایڈوائزی کمیٹی کی سفارشات پر روی شاستری کو ہیڈ کوچ اور ظہیر خان کو بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔'

روی شاستری انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ انیل کمبلے کی جگہ لیں گے جنھوں نےگذشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روی شاستری انڈیا کی جانب سے 80 ٹیسٹ میچوں میں 11 سنچریوں کی مدد سے 3,830 رنز بنا چکے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں 151 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔

وہ 150 ون ڈے میچوں میں چار سنچریوں کی مدد سے 3,108 رنز کے ساتھ ساتھ 129 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

روی شاستری سنہ 2008 میں آئی پی ایل کے آغاز سے ہی اس لیگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

روی شاستری اگست سنہ 2014 سے جون سنہ 2016 تک انڈین کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں