ویمن ورلڈ کپ: انڈیا کو شکست، آسٹریلیا سیمی فائنل میں

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

آسٹریلیا نے 227 رنز کا مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ویمن کرکٹ: ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ متالی راج کے نام

میچ کے دوران انڈین ویمن ٹیم کی کپتان کون سی کتاب پڑھ رہی تھیں؟

آسٹریلیا کی جانب سے نکول بولٹن اور بیتھ مونی نے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی نمایاں بیٹسمینوں میں میگ لیننگ نے 76 اور پیری نے 60 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے صرف پونم یادو ہی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اس سے پہلے انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

انڈیا کی اننگز کی خاص بات پونم روت کی عمدہ سنچری تھی، انھوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔

انڈیا کی کپتان متالی راج نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیری اور میگان نے دو، دو جبکہ گارڈنر اور کرسٹین بیمزنے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

برسٹل کے میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں