ناٹنگھم ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا پر اعتماد آغاز

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان 309 رنز بنا لیے ہیں۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ورنن فلینڈر اور کرس مورس کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 54 اور 23 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کے 458 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے نصف ٹیم کے نقصان پر 214 رنز بنائے

ابتدائی نقصان کے بعد انگلینڈ کی بہتر بیٹنگ، روٹ کی سنچری

جو روٹ انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور ہینو گنتھر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 18 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کے نمایاں بٹیسمینوں میں ہاشم آملہ نے 78 اور کونئٹن ڈی کاک نے 68 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے تین، بین سٹوکس نے دو اور جیمز اینڈرسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعے کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں انگلینڈ کو جنوبی افریقہ پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 211 رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں