راجر فیڈرر ومبلڈن اوپن کے فائنل میں

راجر فیڈرر تصویر کے کاپی رائٹ PA

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈک کو سٹریٹس سیٹس میں شکست دے کر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جہاں اتوار کو ان کا مقابلہ کروشیا کے مارین سیلس سے ہو گا۔

سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈر اتوار کو فائنل جیتنے کی صورت میں آٹھ مرتبہ ومبلڈن اوپن جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

وینس ولیمز ومبلڈن کے فائنل میں

دفاعی چیمپیئن اینڈی مرے ومبلڈن اوپن سے باہر ہو گئے

39 سال بعد برطانوی خاتون ومبلڈن کے سیمی فائنل میں

سپین کے رافیل ندال ومبلڈن اوپن سے باہر ہو گئے

35 سالہ راجر فیڈرر نے ٹامس برڈک کو 6-7، 4-7، 6-7، 4-7، اور 4-6 کے فرق سے شکست دے کر 11 ویں مرتبہ ومبلڈن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

میچ جیتنے کے بعد فیڈرر کا کہنا تھا 'ایک اور فائنل کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔'

ان کا مزید کہنا تھا ' مجھے ایک بار پھر سینٹر کورٹ پر کھیلنے کی خوشی حاصل ہوئی ہے۔ میں اس کا یقین نہیں کر سکتا تاہم یہ تقربیاً سچ ہے۔'

ومبلڈن اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے مارین سیلس اور امریکا کے سیم کیوری مدمقابل تھے جہاں امریکی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔

تاہم اس کے بعد مارین سیلس نے بہترین انداز میں میچ میں واپسی کی اور لگا تار تین سیٹ جیت کر میچ میں 7-6، 4-6، 6-7 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا جہاں ان کا مقابلہ راجر فیڈرر سے ہو گا۔

اسی بارے میں