'عرفان صاحب نیل پالش اسلام میں حرام ہے'

عرفان پٹھان اور ان کی اہلیہ تصویر کے کاپی رائٹ IRFAN PATHAN TWITTER
Image caption عرفان پٹھان سے قبل محمد شامی نے اپنی اہلیہ کی تصویر ڈالی تھی وہ بھی وائرل ہوئی تھی

انڈین کرکٹر عرفان پٹھان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس تصویر میں عرفان پٹھان کی اہلیہ نے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپا رکھا لیکن ان کی انگلیوں پر نیل پالش نظر آ رہی ہے۔

اس تصویر پر لوگوں کا زبردست ردعمل سامنے آيا ہے۔ زیادہ تر لوگوں نے جہاں ان کی تعریف کی ہے وہیں بعض لوگوں نے انھیں ہدایات بھی دی ہیں اور ٹرول بھی کیا ہے۔

بعض نے انھیں اسلامی شعار کے بارے میں بھی بتانے کی کوشش کی ہے۔

٭ محمد شامی کی اہلیہ کی تصویر موضوعِ بحث

٭ دھونی کی سرفراز احمد کے بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل

٭ بارسلونا سٹار میسی کی افغان بچے سے ملاقات

خیال رہے کہ اس سے قبل انڈین کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ کی تصویر پر زیادہ تنقید ہوئی تھی اور محمد کیف سمیت کئی کرکٹرز نے ان کی حمایت میں ٹویٹس کیے تھے۔

عرفان نے فیس بک پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: 'دس گرل از ٹربل‘۔ عرفان پٹھان اپنے انداز میں اپنی اہلیہ کو 'پریشانی' کہہ رہے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Facebook
Image caption اس پوسٹ کو تقریباً چار ہزار بار شیئر کیا گیا ہے

فیس بک پر اس کو تقریباً چار ہزار بار شیئر کیا گیا اور دس ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس پر تبصرہ کیا۔

شیخ علیم نام کے فیس بک یوزر نے لکھا: 'ڈیئر پٹھان بھائی اچھی تصویر ہے لیکن آپ کی بیوی کو نیل پالش استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ یہ اسلامی نہیں ہے۔ براہ مہربانی سمجھنے کی کوشش کریں۔'

محمد جہانگیر عالم نام کے فیس بک یوزر نے لکھا: 'میرے بھائی آپ تو بہت سمجھدار اور عقل مند بھی ہیں۔ آپ کو اپنی بیوی کی تصویر سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنی چاہیے اور ناخن پر نیل پالش اسلام میں حرام ہے۔'

Image caption عرفان اور یوسف پٹھان ایک پروگرام میں قطرینہ کیف کے ساتھ نظر آ رہے ہیں

ایک دوسر فیس بک صارف نے لکھا: 'میں یہاں زیادہ تر مسلمانوں سے متفق ہوں۔ آپ کی بیوی نے جس طرح کے کپڑے پہنے ہیں وہ شرمناک ہیں۔ انہیں برقعہ اور حجاب پہننا بند کرنا چاہیے اور آزاد انسان کی طرح کپڑے پہننے چاہیے۔'

عرفان نے اس تصویر کو ٹویٹر پر بھی شیئر کیا اور لکھا: 'کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا۔'

نزيل خان نام کے ٹویٹر صارف نے لکھا: 'خوبصورت تصویر ہے۔ بہت دنوں بعد آپ کی طرف سے ٹویٹ آیا ہے۔۔۔خوبصورت جوڑا ماشاء اللہ۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں