روندر جڈیجہ آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں پہلے نمبر پر

روندرجڈیجہ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے دس بہترین بولروں میں انڈیا کے روندر جڈیجہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن دوسرے، انڈیا کے ایشون تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ چوتھے اور سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم پہلی بار دس بہترین بلے بازوں میں شامل

یونس خان آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر

آئی سی سی کے مطابق آل راونڈر کی نئی درجہ بندی میں انڈیا کے روندرجڈیجہ پہلے، بنگہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، انڈیا کے ایشون تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے اور انگلینڈ ہی کے بین سٹوکس پانچویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کی نئی درجہ بندی کے مطابق دس بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے اور انڈیا کے چیتیشور پجارا ایک درجہ ترقی پا کر تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی، ویراٹ کوہلی پانچویں، اجنکیا ریہانے چھٹی اور جونی بریسٹو دو درجہ ترقی پا کر ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں شکست کھانے والی جنوبی افریقی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملا نویں اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی دو درجہ تنزلی کے بعد چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں