بریڈ ہیڈن آسٹریلیا کے نئے فیلڈنگ کوچ مقرر

بریڈ ہیڈن تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

کرکٹ آسٹریلیا نے سابق وکٹ کیپر بیسٹمین بریڈ ہیڈن کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بریڈ ہیڈن کو گریگ بلیوٹ کی جگہ ٹیم کا نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سنہ 2019 تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اور دورۂ بنگلہ دیش کے دوران آسٹریلوی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

'وقت آ گیا ہے کہ کرکٹرز واپس میدان میں آ جائیں'

تنخواہوں پر تنازع، مذاکرات ناکام، آسٹریلوی اے ٹیم کا دورہ منسوخ

200 سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز 'بے روزگار' ہوگئے

واضح رہے کہ سابق فیلڈنگ کوچ گریگ بلیوٹ نے ساؤتھ آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کی خاطر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بریڈ ہیڈن کو 66 ٹیسٹ، 126 ون ڈے اور 34 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

39 سالہ بریڈ ہیڈن آسٹریلوی ہیڈ کوچ کی سربراہی میں کام کریں گے۔

وہ سنہ 2015 میں ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلین اے ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بریڈ ہیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر پرجوش ہوں۔

سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں اس پر ان کا بہت مشکور ہوں۔

آسٹریلین ٹیم اگست اور ستمبر کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنے بھارت جائے گی جس کے بعد سال کے آخر میں ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ سے ایشز سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں