مراکش بھی فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا امیدوار

مراکش تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

مراکش کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی 2026 کے فٹبال کلب کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہو گا۔

اس دوڑ میں شامل ہونے کی حتمی تاریخ جمعے کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد فیفا امیدوار ملکوں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ مشترکہ میزبانی کی درخواست پیش کریں گے۔

اس سے قبل فٹبال ورلڈ کپ صرف ایک بار ہی افریقہ ہی میں منعقد ہوا ہے جب 2010 میں جنوبی افریقہ میں یہ مقابلے ہوئے تھے۔

یہ مراکش کی پانچویں ایسی کوشش ہے۔

افریقی فٹبال ایسوسی ایشن سی اے ایف نے جولائی میں مراکش کی امیدواری کی حمایت کی تھی۔

گذشتہ ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں شامل ہوئی تھیں لیکن 2026 میں 48 ٹیمیں کھیلوں میں حصہ لیں گی۔ اس بات کا اعلان فیفا نے اس برس کے شروع میں کیا تھا۔

میزبانی کا فیصلہ ایک طویل عمل سے گزرنے کے بعد 2020 میں کیا جائے گا۔

فیفا کی پالیسی ہے کہ میزبان ملکوں کو مختلف خطوں سے منتخب کیا جائے۔ اس بار یورپ اور ایشیا امیدواری کی دوڑ میں حصہ نہیں لے سکتے کیوں کہ 2018 میں ورلڈ کپ یورپی ملک روس میں اور 2022 میں ایشیائی ملک قطر میں منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں