ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ہاتھوں شکست کے بعد امریکہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام

فٹبال تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ہاتھوں شکست کھا کر سنہ 1986 کے بعد پہلی بار امریکہ ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گیا۔

امریکی فٹبال ٹیم میچ شروع ہونے سے پہلے تیسرے نمبر پر تھی تاہم ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے میچ ہارنے کے بعد وہ پانچویں نمبر پر چلی گئی۔

دوسری جانب پاناما کی فٹبال ٹیم کوسٹاریکا کو شکست دے پر پہلی بار ورلڈ کپ فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

فٹبال کلب بارسلونا کا مستقبل کیا ہوگا؟

میسی 2021 تک بارسلونا کے ہوگئے

تاہم ان کے پہلے گول پر تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا جب گیبریئل ٹورس کا ہیڈر گول لائن عبور نہیں کر سکا تھا۔ تاہم ریفری نے اسے گول قرار دے دیا تھا۔

پاناما نے کوسٹاریکا کو شکست دے کر گروپ میں تیسرے پوزیشن حاصل کی۔ ہونڈرس کی ٹیم گروپ کی فاتح ٹیم میکسیکو کو شکست دے پر چوتھی نمبر پر آ گئی۔

اس سے پہلے امریکہ نے گذشتہ جمعے پاناما کو چار صفر کے فرق سے ہرایا تھا۔

ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی ٹیم جس کے امریکہ کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے نو میچوں میں صرف تین پوائنٹس تھے کبھی فٹبال ورلڈ کپ کے فائنلز کے اتنے قریب نہیں آئی تھی۔

امریکہ کی فٹبال ٹیم کے کوچ بروس ایرینا کا میچ کے بعد کہنا تھا: 'سب کچھ ہمارے حق میں جا رہا تھا مگر ہم اس دن ناکام رہے، جس کا کوئی عذر نہیں ہے، ہم آج بھی ناکام رہے جس کی میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں