پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست، ایشز سیریز آسٹریلیا کے نام

آسٹریلیا کی جیت تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

ایشز سیریز کے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست دے کر میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی ہے۔

اس سے قبل کھیلے جانے والے دونوں میچ میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کرکے دو صفر کی سبقت حاصل کر لی تھی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے اپنی پہلی اننگز میں ڈیوڈ ملان اور وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو کی سنچریوں کی بدولت 403 رنز بنائے۔

سکور کارڈ دیکھیں

جواب میں آسٹریلیا نے کپتان سٹون سمتھ کی ڈبل سنچری اور مچل مارش کی جارحانہ سنچری کے بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر 662 رنز بناکر اننگز دیکلیئر کر دی اور 259 رنز کی اہم سبقت حاصل کر لی۔

انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں ہیزل وڈ، سٹارک، کمنس اور لائن کی بولنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ دکھا سکی اور جیمز ونس اور ملان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری سکور نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں

٭ کیا وہ 21ویں صدی کی بہترین گیند تھی؟

٭ برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی دس وکٹوں سے فتح

٭ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں ہیزل وڈ، سٹارک، کمنس اور لائن کی بالنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ دکھا سکی

ہیزل وڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیتھن لائن اور پیٹ کمنز کے حصے میں دو دو وکٹیں آئيں جبکہ سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل برسبین میں کھیلے جانے والی ایشز 2017 سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں