ہمبنٹوٹا: سری لنکا نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

Image caption پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک سے برتری حاصل ہے

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کواٹھہتر رنز سے شکست دے دی ہے۔

دو سو ستاسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پینتالیسویں اوورز میں دو سو آٹھ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی جانب سے مائیک ہسی نے پانچ چوکوں کی مدد سے تریسٹھ رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز کپتان مائیکل کلارک رہے، انہوں نے چھیالیس رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا نے پانچ جبکہ ارنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیاسی رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی اننگز کی خاص بات اوپل تھرنگا کی شاندار سینچری تھی، انہوں نے بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو گیارہ رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان دلشان نے چار چوکوں کی مدد سے پچپن رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بولنگر نے چار جبکہ مچل جانسن اور شین واٹسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے اوپل تھرنگا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پالیکے میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں