پی سی بی نے شعیب ملک کو کلیئر کر دیا

Image caption شیعب پابندی کے دوران کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی جانے والی انٹیگرٹی کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شعیب ملک کو کلئیر کر دیا ہے جس کے بعد اب شیعب ملک ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ شیعب ملک ایک برس سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے باہر تھے تاہم بورڈ نے دیگر کھلاڑیوں کے معاملات کے برعکس شیعب ملک کو ٹیم سے باہر رکھنے کی کوئی باقاعدہ وجہ نہیں بتائی تھی۔

نامہ نگار جعفر رضوی کے مطابق شیعب ملک پابندی کے دوران کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائی جانے والی انٹیگرٹی کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس جمشید انٹیگرٹی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ لیگ اسپنر دانش کنیریا کا معاملہ بھی اسی کمیٹی کے پاس ہے لیکن انہوں نے بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

بی بی سی نے کمیٹی کی جانب سے شیعب ملک کے معاملے میں غور کی تفصیلات یا تبصرے کے لیے جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور سے رابطہ کیا، تو ان کا کہنا تھا کہ بورڈ حکام اس کمیٹی کے بارے میں بات نہیں کرتے۔

اسی بارے میں