انگلینڈ کی چھ وکٹوں سے جیت

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پٹیل کا بیٹنگ کے دوران بلا ٹوٹ گیا

اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ کی جیت میں مورگن کا بہت اہم کردار رہا۔ مورگن نے ستائیس گیندوں میں 49 رنز سکور کیے۔

تفصیلی سکور کارڈ

بھارت نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 166 کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے بیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پوزیشن بڑی مستحکم تھی۔ بھارت کی پہلی وکٹ 39 کے سکور پر گری۔ ایک سو چار کے سکور پر صرف ایک ہی وکٹ کا نقصان ہوا تھا۔

تاہم بھارت کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہوئی جب 165 پر بھارت کی پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے قابلِ ذکر بیٹنگ ڈراوڈ نے کی جنہوں نے 39 گیندوں میں 61 رنز سکور کیے۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ ہوا اور اوپنر ہیلز کمار کے ہاتھوں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے مورگن کے بعد بوپارہ اور پٹیل نے انگلینڈ کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

اسی بارے میں