زمبابوے: پاکستان کے خلاف پر اعتماد بیٹنگ

فائل فوٹو، تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے جانے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر دو سو پینتالیس رنز بنائے ہیں۔

جمعرات کو زمبابوے کے شہر بلاؤیو میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

زمبابوے کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب سیبانڈا پینتالیس رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔

زمبابوے کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مساکدزا تھے جو گیارہ رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

زمبابوے کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب ٹیلر دس رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

زمبابوے کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹیبو تھے جو چوالیس رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر وکٹ کیپر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے انتیس اوورز میں پچھہتر رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل خان نے ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ اورجنید خان جب کہ زمبابوے کی جانب سے جی اے لیمب اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جمعرات سے شروع ہونے ٹیسٹ سیریز کا واحد ٹیسٹ ہے۔

پاکستان کی ٹیم: محمد حفیظ، توفیق عمر، اظہر علی، یونس خان،مصباح الحق، عمر اکمل، عدنان اکمل، جنید خان، سہیل خان، سعید اجمل اور عزیز چیمہ شامل ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم: مساکدزا، ٹیلر، ٹائبو، اروائن، لیمب، پرائس،ویٹوری،جاوس،ماپوفو، ماووئیو اور سیبانڈا شامل ہیں۔

اسی بارے میں