ہاکی، پاکستان کی جاپان کے ہاتھوں شکست

تصویر کے کاپی رائٹ PA

چین میں جاری پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں اپنے تیسرےمیچ میں پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ ان مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کی پہلی شکست ہے۔

منگل کو اوردوس میں کھیلے جانے والے میچ میں جاپان نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد رضوان نے کیا۔

اس میچ کے لیے ایشین چیمپیئن پاکستان کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا لیکن ایک کمزور حریف کے ہاتھوں شکست کے بعد اب ٹورنامنٹ کے فائنل تک اس کی رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ سات ستمبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی جبکہ نو ستمبر کو اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

اسی بارے میں