آخری وقت اشاعت:  بدھ 14 ستمبر 2011 ,‭ 12:09 GMT 17:09 PST

پاکستان کی اٹھائیس رن سے فتح

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کو اٹھائیس رن سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کے دو سو ستر رن کے جواب میں میزبان ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز بڑے بااعتماد انداز میں کیا اور پچیس اوور میں بغیر کیس نقصان کے ایک سو دس رن بنالیے۔ دونوں اوپنرز نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

سبندا اور چیبابا نے بالترتیب انسٹھ اور باسٹھ رن بنائے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے ۔آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کی ٹیم کے پیر اکھڑ گئے اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

پاکستان کی طرف سے اعزاز چیمہ نے اس میچ میں بھی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے دس اوور میں ترتالیس رن دے کر چار وکٹیں حاصل کئیں۔ اکے علاوہ نئے بالر یاسر شاہ نے دس اوور میں اکاون رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ان کے علاوہ سہیل خان، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں زمبابوے کی ٹیم مہمان ٹیم کو دو سو ستر کے مجموعی سکور تک محدود رکھنے میں کامیاب رہی۔

ایک اچھی بیٹنگ وکٹ اور اچھے آغاز کے باوجود پاکستان کے بلے باز تین سو یا اس سے زیادہ سکور کرنے میں ناکام رہے۔

زمبابوے کے گیند بازوں نے آخری اوور میں معیاری بالنگ کرکے پاکستان کا سکور دو سو ستر تک محدود کر دیا۔

زمبابوے کی طرف سے سپنر ایلٹن چگمبورا، برائیں وکٹوری اور کلی ژاویس نے نپی تلی بالنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو آزادانہ شاٹس کھلینے کی آزادی نہیں دی۔

پاکستان کی طرف سے یونس خان نے اچھی اننگز کھیلی لیکن وہ سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انھوں نے ننانوے گیندوں پر اکاسی رن سکور کیا۔

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور کئی مرتبہ آزمائے گئے بلے باز عمران فرحت سے کیا۔ عمران فرحت انہتر گیندوں پر سینتیس رن بنا پائے۔

محمد حفیظ بھی کچھ زیادہ کامیاب نہیں رہے اور تئیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

نوجوان بلے باز اسد شفیق ایک سو تین گیندوں پر اکاون رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سابق کپتان شعیب ملک نے اس میچ میں چودہ رن بنائے۔

چالیس اوور کے اختتام پر کپتان مصباح الحق اور عدنان اکمل کریز پر موجود تھے لیکن وہ آخری دس اوور میں سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر پائے۔ چالیسویں اوور میں یونس خان آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد سکور میں صرف پچپن رن کا اضافہ ہوسکا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC navigation

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔