کارڈف: انگلینڈ کی چھ وکٹوں سے جیت

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption انگلینڈ نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے

انگلینڈ نے بھارت کو آخری ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔

کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی اننگز ختم ہونے کے بعد بارش شروع ہو گئی جس کے بعد انگلینڈ کو میچ جیتنے کےلیے چونتیس اوورز میں دو سو اکتالیس رنز کا ہدف دیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹراٹ نے ساٹھ گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے تریسٹھ رنز بنائے۔

انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز ایلسٹر کک رہے، انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے پچاس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ونے کمار، آر پی سنگھ اور ویرات کوہلی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چار رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے ترانوے گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو سات رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز راہول ڈراوڈ رہے، انہوں نے اناسی گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے انہتر رنز بنائے۔

دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے ایک سو ستر رنز کی شراکت قائم کی۔

انگلینڈ کی جانب سے سوان نے تین اور جیڈ ونسٹن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سریز تین صفر سے جیت لی ہے۔

اسی بارے میں