ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 کے ڈراز کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ٹورنامنٹ کا فائنل سات اکتوبر 2012 کو کولمبو میں ہوگا

آئی سی سی نے سنہ 2012 میں سری لنکا میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں کل بارہ ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو گروپ اے میں بھارت اور ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل تک پہنچنے والی ایک ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ سے چنی جانے والی ٹیموں کا فیصلہ مارچ 2012 میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

بقیہ ڈراز کے مطابق گرپ بی میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور دوسری کوالیفائنگ ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ سی میں میزبان سری لنکا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کو جگہ ملی ہے۔

گروپ ڈی میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو رکھا گیا ہے۔

ڈراز کے اعلان کے موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ نے کہا کہ ’آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اس طرز کی کرکٹ کا نمائندہ ٹورنامنٹ بن چکا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے بعد اب انہیں امید ہے کہ سری لنکا میں بھی ایک عالمی معیار کا ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔

اسی بارے میں