شکیل عباسی ہاکی ٹیم کے کپتان مقرر

ریحان بٹ اور شکیل عباسی
Image caption ریحان بٹ اور شکیل عباسی

آسٹریلوی دورے کے لیے انیس رکنی پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شکیل عباسی کو محمد عمران کی جگہ قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

سہیل عباس جو ایشین چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل نہیں تھے ایک بار پھر پی ایچ ایف کا اعتماد حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کرنے والے ریحان بٹ اور سلمان اکبر بدستور ٹیم سے باہر ہیں۔

پاکستانی ٹیم بیس اکتوبر سے چار نومبر تک آسٹریلوی دورے میں چار قومی ٹورنامنٹ اور انٹرنیشنل سپر سیریز میں حصہ لے گی۔

پاکستانی ٹیم کا انتخاب اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شکیل عباسی ( کپتان )۔ عمران شاہ، محمد عمران، سہیل عباس، عرفان سینئر، کاشف شاہ، رضوان جونیئر،محمد توثیق، وسیم احمد، راشد محمود، فریداحمد، عبدالحسیم خان، شفقت رسول، محمد وقاص، محمد رضوان سینئر، علی شاہ، محمد زبیر، عمر بھٹہ، اور عرفان جونیئر۔

خواجہ محمد جنید منیجراور وان ڈر مشل ہیڈ کوچ ہوں گے۔

آسٹریلوی دورے کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم تین دسمبر سے انکلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔

اسی بارے میں